ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محکمہ صحت کے زیر اہتمام پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں

0
592

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محکمہ صحت کے زیر اہتمام پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کل 82 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے۔اس حوالے سے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر ،غلام مرتضیٰ،عرفان ہنجرا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ پولیو سے پاک وطن عزیز حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی حصہ ہے،ہمارا بھی اولین فریضہ بنتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہری بھی محکمہ صحت کا ساتھ دیں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جانے کے ٹارگٹ کو سو فیصد یقینی بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع بھر میں پانچ سال کے عمر کے بچوں کی کل تعداد3 لاکھ87 ہزار سے زائد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں