غلام شبیر ایس ایچ اوتھانہ صدر کی سرکاری و غیر سرکاری بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ ناقص سیکورٹی انتظامات پر سیکورٹی گارڈ گرفتار

0
866

پیرمحل(نامہ نگار)غلام شبیر ایس ایچ اوتھانہ صدر کی سرکاری و غیر سرکاری بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ ناقص سیکورٹی انتظامات پر سیکورٹی گارڈ گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر غلام شبیر بلوچ نے سرکاری وغیر سرکاری بنکوں میں سیکورٹی گارڈ اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا سیکورٹی گارڈ کے پاس موجود اسلحہ کی چیکنگ کی ناقص انتظامات پر نیشنل بنک پیرمحل کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کا کہنا ہے ناقص سیکورٹی انتظامات پر نیشنل بنک کے سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا ناقص انتظامات پر بنک اور گارڈ سمیت سیکیورٹی ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا یس ایچ او نے بنکوں پر تعینات تمام سیکورٹی گارڈ اور بنک افسران کو سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے اور سیکورٹی گارڈ کے پاس اسلحہ چالو ہونے کی ہدایات کی کسی بھی مشکوک سیکورٹی گارڈ یا ملازم کی بروقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینے کی ہدایات بھی دی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں