ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار،وارثان کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

0
749

پیرمحل ( نامہ نگار )ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار،وارثان کا روڈ بلاک کرکے احتجاج تفصیل کے مطابق غلام مصطفی ولد اکبر علی جوکہ نجی سکول کا طالب علم ہے موٹرسائیکل پر سوار پیرمحل روڈ دربار گیٹ کے سامنے جار ہاتھا کہ ریت سے لوڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرارہوگیا جبکہ متوفی کے وارثان نے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور کئی گھنٹے فیصل آباد ملتان روڈ بند رکھا تھانہ اروتی پولیس نے نعش اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں