32.9 C
Pir Mahal
Friday, March 29, 2024
ہوماہم خبریںشہر و گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا...

شہر و گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی دووارداتین نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کا پیٹر انجن اور جانور چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر678/19گ ب منیر احمد ولد محمد رمضان کے احاطہ مویشیاں میں باندھا ہوا بھینسا مالیت ایک لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے چوری کی دوسری واردات میںچک نمبر681/22گ ب کے محمد آصف ولد محمد اسلم کی زمین مربع نمبر16 میں موجود ٹیوب ویل کے کمرہ کا تالہ توڑ کر نامعلوم پیٹر انجن قائم کمپنی 29ہارس پاور مالیت 61ہزارچوری کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )پرالی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے روڈ بلاک کرنے پرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر671/12گ ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو بلانمبری ٹریکٹر ٹرالی پر پرالی اوور لوڈ نگ کرکے شارع عام پر ٹریفک کی روانی کو بند کرکے خلاف ورزی پر ٹرالی سمیت پکڑ کر تھانہ صدر پیرمحل میں زیر دفعہ 291 ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دومقدمات درج محمد وسیم اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ داران کوائف چک نمبر320گ ب میں مالک مکان عمران شبیر نے اپنا مکان کرایہ دار ذیشان علی کو دے رکھا ہے اور دوسرا مکان عمران بشیرنے اپنا مکان کرایہ دار مہتاب مقبول کو دے رکھا ہے دونوں مکانا ت کی کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہ کروایا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مکان مالک اور کرایہ داران کے خلاف زیر دفعہ 11دی پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) فصلات میں مال مویشی چھوڑکر فصلات کا نقصان کرنے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر701گ ب کے رہائشی محمد رزاق کی زمین میں مسمیان خلیل احمد وغیرہ نے فصلات میں مال مویشی چھوڑکر فصلات کا نقصان کردیا اور مسلح آتشیں اسلحہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 506/427ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج غلام رسول اے ایس آئی نے موضع پلوتریلی میں مسلح شخص محمد بلال کو اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 30برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

weather

Pir Mahal
broken clouds
32.9 ° C
32.9 °
32.9 °
22 %
1.4kmh
68 %
Fri
35 °
Sat
36 °
Sun
33 °
Mon
35 °
Tue
36 °

Most Popular

Recent Comments

Translate »
error: Content is protected !!