ہوم اہم خبریں کھاد کی عدم دستیابی ریلوے پھاٹک پر کسان سراپا احتجاج کسانوں نے...

کھاد کی عدم دستیابی ریلوے پھاٹک پر کسان سراپا احتجاج کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیرمحل ریلوے پھاٹک بند کر دیا

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) کھاد کی عدم دستیابی ریلوے پھاٹک پر کسان سراپا احتجاج کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیرمحل سندھلیانوالی رودڈ ریلوے پھاٹک بند کر دیا احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ گندم کو پہلا پانی لگانے سے لے کر اب تک کھاد کی لمبی لائنوں میں کھڑے ہیں کھاد نہ ملنے کے باعث پیداوار متاثر اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں ملک کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا کئی گھنٹے ریلوے پھاٹک بند ہونے سے پیرمحل سندھلیانوالی ملتان تا فیصل آباد روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی مظاہرین سے مذاکرات کے لئے مقامی پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے کئی گھنٹے کے مذاکرات کے بعد کسانوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال کروائی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version