ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے گڈ گورننس کا اجلاس

0
768

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے گڈ گورننس کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد جواد سردار، صدر بار ایسوسی ایشن اختر رسول ایڈووکیٹ، پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول ڈاکٹر رائو محمد صدیق،معمونہ انور،عارف جانباز قاضی،جمشید گل ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔جس میں تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز پر عمل کو یقینی بنا نے بارے بات چیت کی تاکہ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم کے علاوہ ماحول میں مزید بہتر ی لائی جاسکے۔ انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ سمیت ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کے حوالے سے محکموں کو ہدایات جاری کی گیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیجی ہے تاکہ عوام الناس کی دہلیز پر حکومتی سمرات پہنچائے جائیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں