اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت کی زیر صدرات محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکرد گی کے بارے جائزہ اجلاس

0
694

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت کی زیر صدرات محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکرد گی کے بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر محمد نعیم،حافظ شمس الزمان قادری ودیگرکمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے کہا کہ آبادی میں روزافزوں اضافہ کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ اپنی فیملی کے موجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے اپنے کنبہ میں اضافہ کریں تاکہ حکومتی سہولیات کی فراہمی اورگڈگورننس کاخواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔ ملکی وسائل سے ہم آہنگ قومی آبادی کے حصول میں نوجوان مرد وخواتین کا کردار اہم ہے جس سے ہمارا چھوٹے خوشحال خاندان ہی صحت مند اور اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہوسکتے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ کیبل نیٹ ورک، پینا فلیکس اور مسجدوں میں اعلان کے زریعہ عوام الناس کو آگاہی فراہم کریں جس سے آبادی کے حصول میں مرد وخواتین اپناکردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں