حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے تحصیل کمالیہ میں بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی

0
1024

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم رضا اور انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان کی سربراہی میں ٹیم کا حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے تحصیل کمالیہ میں بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1لاکھ 20ہزار جرمانے کیے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم رضا ،انسپکٹر محمد عرفان اور پولیس کے ہمراہ مختلف بھٹہ خشت کا سرپرائز وزٹ کیا اور حکومتی ہدایات کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر پرانی ٹیکنالوجی کے حامل فنکشنل بھٹہ جات مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو 1لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کیے۔انسپکٹر محمد عرفان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس و دیگر ذرائع کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے اور تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، بھٹہ خشت، فصلوں کی باقیات کو جلانے کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت کے حوالہ سے حکومت کی واضح پالیسی ہے جس کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ خشت کا مزید کام نہیں کرنے دیا جائے گا اور صرف وہی بھٹہ خشت کام کر سکیں گے جو جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کسی ابہام کی کوئی گنجائش موجود نہیں لہذا اس کاروبار سے وابستہ افراد قانونی کارروائی اور پریشانی سے محفوظ رہنے کے لئے فوری طور پر اپنے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں اس کے بغیر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں