ہوم اہم خبریں ٹوبہ پولیس کے کرسمس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف...

ٹوبہ پولیس کے کرسمس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری

0

ٹوبہ پولیس کے کرسمس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری
3 افراد گرفتار اسلحہ ناجائز اور چرس برآمد،قانونی کاروائی جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمن بگوی کے حکم پر صدر سرکل ٹوبہ پولیس کے کرسمس کے موقع پر شر پسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش و سرکوبی کے لئے سرچ آپریشن جاری ۔ سرچ آپریشن ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میںکیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ اور تھانہ چٹیانہ ،تھانہ رجانہ،تھانہ صدر ٹوبہ کے ملازمین، ایلیٹ پولیس، ڈالفن اسکواڈ اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ ہڈا روڑی اور چک 329 ج ب چھوٹا رسالہ میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 95 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 187 افراد کی بذریعہ شناختی کارڈ تصدیق کی گئی سرچ آپریشن کے دوران شہباز نامی شخص سے ایک رپیٹر 12 بور معہ 36 کارتوس اسلحہ ناجائز برآمد ہوئے۔عزیز الرحمن نامی شخص سے چرس برآمد ہوئی برآمد شدہ چرس اور اسلحہ ناجائز کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو بھی حراست پولیس میں لیا گیا جس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
کرسمس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ضلع بھر میں جاری ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version