ہوم اہم خبریں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک پرامن شہر ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے...

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک پرامن شہر ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک پرامن شہر ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں ، ضلع میں تمام طبقات امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں کرسمس کی آمد کے حوالے مسیحی کمیونٹی کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق , اے ڈی سی آر محمد نبیل ریاض سندھو، صدر مرکزی انجمن تاجران عامر حنیف، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی، ممبران امن کمیٹی حافظ شمس الزمان قادری، ممتاز گوندل، سید ثقلین حیدر شاہ سمیت ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویسٹ ریجن اقلیتی ونگ چوہدری فریاد یونس بھٹی، سابق ممبر ضلع کونسل ماسٹر بشیر گل،سلیم رضا،اشرف جان سندھو،پادری یونس جلال،اعمانوئیل جان،پاسٹر شہباز گل،ارشد تبسم،اظہر گل،فریاد مسیح اور دیگر مسیحی برادری کے لوگ بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جبکہ دیگرممالک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس کی واضح مثال بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادی نے ہمیشہ محب وطن اور پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے، ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات اور دستور پاکستان کے مطابق پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور برابر کے شہری حقوق حاصل ہیں، ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔ اس موقع پر پاسٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس میں رہنے والے مسلمان ،عیسائی یا دیگر مذاہب کے لوگ انتہائی ملنسار ہیں۔ ہر پاکستانی اپنے دوسرے مذہب کے لوگوں کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے مسیح برادری کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،صفائی ستھرائی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کی دعا کروائی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version