ہوم اہم خبریں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرسمس،نیو ائیر سیکورٹی...

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرسمس،نیو ائیر سیکورٹی انتظامات اور کرائم کے متعلق میٹنگ

0

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرسمس،نیو ائیر سیکورٹی انتظامات اور کرائم کے متعلق میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ بمقام میٹنگ روم ڈی پی اوآفس ٹوبہ میں منعقد ہوئی میٹنگ میںڈی ایس پی گوجرہ ، ڈی ایس پی کمالیہ ، ڈی ایس پی لیگل ، ڈ ی ایس پی سی آئی اے،ریڈر ٹو ڈی پی او ،سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اورانچارج انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز سے فردا فرداپراگرس رپورٹ لی ۔ ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کو ٹریس آئوٹ کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور خصوصی طور پر شراب فروخت کرنے والے مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اس کے علاوہ چالان بر وقت عدالتوں میں جمع کروانے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او ٹوبہ نے شرکاء میٹنگ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ درخواستیںجلد از جلد نمٹائی جائیں اس سلسلہ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں موجود موبائل ہائے،ایگل سکواڈ،ناکہ بندی پوانٹس اور ڈولفن ہائے کو مسلسل مانیٹر کریں اور ڈیوٹی بارے بریف کریں ۔
ڈی پی او ٹوبہ نے حکم دیا کہ لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میںاپ لوڈ کر کے بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیںاور مقدمات کا تمام ریکارڈ بلا تاخیر پول کام پر اپ لوڈ کیا جائے تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے۔
دوران میٹنگ ڈی پی اوٹوبہ نے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر میںسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیااس کے علاوہ شر پسند اور تخریب کار عناصر کی نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کرنے کی ہدایات کیں۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا حکم دیا ڈی پی او ٹوبہ نے حکم دیا کہ تمام افسران و ملازمان پولیس کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version