ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ رانڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ

0
669

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ رانڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی گئی جس کی بدولت 100فیصد نتائج حاصل ہوئے جبکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر رانڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی سو فیصد کامیابی کے لئے محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہم سے قبل بھی جامع ایکشن پلان کے تحت کام کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے حاصل کردہ اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیاب پولیو مہم ہیلتھ افسران اور پولیو ورکرز کی مرہوث منت ہے۔ کامیاب پولیو مہم پر پولیو ورکرز کا سلام پیش کرتا ہوں۔پولیو مہم اسی جذبے سے جاری رہی تو اس موذی مرض سے اک دن پاکستان سے اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں