صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھلیں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس سے بچوں میںبر د اشت ہم آہنگی ،تندروستی اور توانائی پیدا ہوتی ہے

0
1177

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نبیل ریاض سندھونے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھلیں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس سے بچوں میںبر د اشت ہم آہنگی ،تندروستی اور توانائی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم میں دی گیریژن سکول سسٹم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے موقع پرکے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ کو مبارکباد دی اور ادارہ کے اساتذہ کرام کی بہترین خدمات ہیں جنہوں نے طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی تربیت روشناش کیا۔ ڈائریکٹر گیریژن سکول سید ماجد زمان نے حسنات وحید چوہدری ، سفیر وحید چوہدری ، دائم وحید چوہدری کے ہمراہ مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم ضحی شاکر صاحبہ ، ضلعی چیئرمین عشر زکو کمیٹی راجہ عارف خان ، چیئرمین ٹیوٹا میاں سہیل ٹیپو، جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ، میاں عاطف سعید نمائندہ دنیا نیوز ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرچوہدری محمد جمیل ، ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی عامر حنیف و دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نبیل ریاض سندھو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوئی معاشرہ زیور تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور پاکستان کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف تفریحی ماحول کے بھی موقع فراہم کر کئے جارہے ہیں جس سے بچوں میںبر د اشت ہم آہنگی ،تندروستی اورخود عتمادی کا شعور پیدا ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں