ہوم اہم خبریں حکومت پنجاب ٹی بی جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے گرانقدر اقدامات...

حکومت پنجاب ٹی بی جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے گرانقدر اقدامات عمل میں لارہی ہے ڈاکٹر کاشف باجوہ

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کہاکہ حکومت پنجاب ٹی بی جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے گرانقدر اقدامات عمل میں لارہی ہے اور سر کاری طور پر ٹی بی ڈاٹ پروگرام کے تحت مریضوں کوٹیسٹ اورعلاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںتاہم ٹی بی کے مریض کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے ،تاکہ بر وقت علاج سے دیگر لوگوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹی بی کے مریض کی نشاندہی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے ٹی بی پروگرام کے ڈسٹر کٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر جاوید اختر شاہ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد افضل دوگل نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ سیمینار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم ،ڈسٹر کٹ سرجن ڈاکٹر محمد خالد،ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سلمان اطہر،فزیشن ڈاکٹر شاہد رندھاوا،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر فرحان جاوید سمیت ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ڈاکٹر جاوید اختر شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھانسی ،تھوک وبلغم میں خون آنا، بھوک نہ لگنا ،وزن میں کمی اورہلکابخاررہناٹی بی کی واضح علامات ہیں،جبکہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے، تاہم اس کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے،انہوںنے کہاکہ ٹی بی چھوت کی بیماری ہے اوراگراس کافوری علاج نہ کروایاجائے تواس کاخاندان کے دیگرافرادکولاحق ہونے کاقوی امکان ہوتاہے لہذاضرورت اس امرکی ہے کہ اس کی علامات اورعلاج بارے عوام کوزیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جائے اورکسی مستندڈاکٹرسے رجوع کرکے علاج کروایاجائے۔انہوں نے ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ ٹی بی سے مشابہہ علامات کی صورت میں فوری طور پر مریض کے ٹیسٹ کروائیں ،تاکہ تشخیص ہو نے کی صورت میں فورا علاج شروع کیا جاسکے ۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version