ٹوبی ٹیک سنگھ ۔ای لائبریری میں کرسمس کے حوالہ سے کرسچن بھائیوں کے ہمراہ کیک کاٹا گی

0
843

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ٹوبی ٹیک سنگھ ۔ای لائبریری میں کرسمس کے حوالہ سے کرسچن بھائیوں کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارض وطن پاکستان امن و سلامتی کا گھوارہ ہے اس وطن تمام طبقات معاشرہ آزاد و خود مختارانہ زندگی گذارتے ہیں آئین پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مسلمانوں کے برابر حقوق دیئے گئے ہیں اور ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم تمام اقلیتوں کی جان ومال اور عزت و آبرو اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں . انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پر ہم مسیحی قوم کے لے خیر اور سلامتی کے جزبات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کرسچین کمیونٹی مسلم معاشرے کی اقدار و روایات کی پاسداری کرے گی.تقریب میں محمد مجاہد،فیصل مختار،عامر مسیح،توصیف مسیح،محمد اسلم ،محمد طاہر و دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں