ہوم اہم خبریں گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج چک نمبر 333 گ ب...

گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج چک نمبر 333 گ ب فرید آباد میں پر وقار استقبالیہ و الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) استقبالیہ و الوداعی تقریب گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج چک نمبر 333 گ ب فرید آباد میں پر وقار استقبالیہ و الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیاڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ پروفیسر محمد نواز کوکالج کے فرسٹ دورہ پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف حسین اور اسسٹنٹ پروفیسرغلام حسین نے خوش آمدید کہا سٹاف سیکرٹری پروفیسر محمد آصف نے گزٹیٹڈ اور نان گزٹیٹڈ سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف حسین خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ پروفیسر محمد نواز نے کالج ھذا میں تعمیر ہونے والے بی ایس بلاک کی تعمیراتی کا رکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ پروفیسر محمد نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ریٹائر ہونے والے ملازمین میں اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔تقریب کے آخر پر پر تکلف دعوت طعام کا اہتمام بھی کیا گیا-

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version