ہوم اہم خبریں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلر، چیئرمین وائس چیئرمین کا الوداعی اجلاس

میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلر، چیئرمین وائس چیئرمین کا الوداعی اجلاس

0

پیرمحل (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلر، چیئرمین وائس چیئرمین کا الوداعی اجلاس زیر صدار ت چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کنوینئر میونسپل کمیٹی پیرمحل میں منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین چوہدری خالد سردار سمیت میونسپل کمیٹی پیرمحل کے تمام کونسلرز نے شرکت کی الوداعی اجلاس میںبلدیاتی اداروں کو کئی سال معطل رکھ کر عوامی خدمت سے کونسلروں کو محروم رکھا گیا پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فی الفو ربلدیاتی اداروں کے الیکشن کرواکر اقتدار عوامی نمائندوں کے سپر دکیاجائے اگر کسی قسم کی نئے نمائندوں کے چنائو میں رکاوٹ ہوتو موجودہ نمائندوں کو اس وقت تک توسیع دی جائے تک نئے بلدیاتی نمائندوں کا چنائو نہ ہوجائے چوہدری خالد سردار چیئر مین نے تمام کونسلر ز ممبران کا شکریہ اداکیا جنہوںنے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے نمائندے منتخب ہوکر عوامی خدمت میں اپنا کردااداکیا اور پیرمحل شہر کی تعمیر وترقی میں حصہ لیا اس موقع پر کونسلر ، محمد اسلم مجاہد ، ملک کوکب رشید ، حافظ عبید، ،مشتاق احمد ، چوہدری عبدالغفار ، منیر احمد ، نذیر احمد ٹھیکیدار ،محمد افضل بائو ، رضا حسین گڈو ، سید مقبول حسین شاہ ، عابد شریف ، عاشق بابر اقلیتی ممبرسمیت دیگرممبران نے شرکت کی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version