شہر و گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
362

پیرمحل ( نامہ نگار ) بکرے چوری کی دووارداتیں ہزاروں روپے کے جانور چوری تفصیل کے مطابق نامعلوم مویشی چورچک665گ ب کے رہائشی محمد جاوید ولد فقیرمحمد کے احاطہ مویشیاں سے تین جانور دوبکریاں ، ایک بکر ا مالیت80ہزار روپے سجاد حسین ولد محمد بوٹا احاطہ مویشیاں سے تین جانور 1بکری رنگ چینی لال گونی ایک بکرا رنگ چینا سر پر سینگ دوسر ابکرا رنگ خاکی نسل مکس مالیت60ہزار روپے تقریباً نامعلوم چور جانور چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) اسلحہ کی نوک پر خاتون کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنانے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر748گ ب کی رہائشی رخسانہ بی بی کو بشیر ولد اللہ یار نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ملزم اشتہاری کوپناہ دینے پر مقدمہ درج رفاقت علی اے ایس آئی نے چک نمبر671گ ب میں مجرم اشتہاری عمران کی موجودگی کی اطلاع پاکر چھاپہ مارکر گرفتار کرناچاہاتو اس کو گل شیر نے فرارکروادیا گل شیر کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 216Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )
پیرمحل ( نامہ نگار )منشیات فروش اور 2شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت درکھانہ موڑ کے قریب منشیات فروش ندیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس دوکلو 260گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cمنشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا نوید شہزا د اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر761گ ب سے شراب فروش بشیر احمد کو گرفتار کرکے شراب 15لٹر برآمد کرکے تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 3/4ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مجاہد ندیم اے ایس آئی سی آئی اے پولیس نے ذوالفقار ٹائون میں چھاپہ مارکر شراب فروش محمد عمران کو گرفتار کرکے 98لٹر شراب برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں