میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی واٹرسپلائی لائن چار رو ز سے پھٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کے پلانٹ کو خطرہ

0
801

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی واٹرسپلائی لائن چار رو ز سے پھٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کے پلانٹ کو خطرہ شہری گندہ مکس شدہ پینے لگے تفصیل کے مطابق شادمان کالونی پیر محل کو جانے والی واٹرسپلائی کی مین لائن چار روز سے پھٹ گئی میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے چار روز سے اطلاع کے باوجود مین واٹر سپلائی لائن کو مرمت نہ کیا واٹرسپلائی پائپ سے نکلنے والا پانی سید منور علی گیلانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیواروں تک جاپہنچا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا فلٹریشن پلانٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیداہوگیاچار روز سے مین واٹرسپلائی پائپ کے پھٹنے سے شہر ی گندہ مکس شدہ پانی استعمال کرنے پرمجبور ہے شیخ منیر احمد ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور واٹرسپلائی کی لائن کو درست کرنے کامطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں