ہوم اہم خبریں کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن پیرمحل نے شٹر ڈان ہڑتال کر دی ہڑتال...

کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن پیرمحل نے شٹر ڈان ہڑتال کر دی ہڑتال غیر معینہ مدت کے لئے کی گئی ہے

0

پیرمحل ( نامہ نگار )کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن پیرمحل نے شٹر ڈان ہڑتال کر دی ہڑتال غیر معینہ مدت کے لئے کی گئی ہے جب تک ڈیلرز کے مطالبات نہیں مانے جاتے ہڑتال جاری رہے گی تفصیل کے مطابق کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن پیرمحل نے غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈائون ہڑتال کردی کھاد ڈیلر کاکہنا ہے کہ جب تک کھاد ڈیلرز کی عزت نفس کو تحفظ فراہم نہ کیا جائے گا اس وقت تک اپنی دکانیں بند رکھیں حکومت کی طرف سے آئے کھاد ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں سے نہ صرف تذلیل ہورہی ہے بلکہ ہمارے کاروبار سخت متاثر ہورہے حکومت کھاد کمپنیوں سے ڈیلر کو کھاد دلوائے تو ہم کس طرح کھاد کو روک سکتے ہیںکھاد ڈیلر کاکہنا ہے حکومت کی ناقص پالیسی سے ڈیلرز اور کاشتکار ذلیل و خوار ہو رہے ہیں حکومت نچلی سطح پر دکانداروں پر سختی کرنے کی بجائے کھاد فیکٹریوں سے کھاد کی ترسیل کو یقینی بنائے ، کھاد ڈیلرز کی ہڑتال نے زمینداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا کھاد نہ ملنے سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version