ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی گھر کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
762

ٹوبہ ٹیک سنگھ دھند کے باعث ایک ہنستا بستا گھر اُجڑ گیا,تھانہ رجانہ کی حدود 289 گ ب لنک روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی کا موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم ہوگیا ریسکیو کے مطابق تصادم میں ایک ہی گھر کے 3 چراغ بج گئے جن میں 2 سگے بھائی اور انکی والدہ شامل ہیں


ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ کی حدود میں 290 گ ب لنک روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی گھر کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے,جانبحق ہونیوالوں میں 2 سگے بھائی آصف، کاشف اور انکی والدہ کوثر ریاض شامل ہیں جو کہ 289 گ ب گاؤں کے رہائشی تھے , ریسکیو کے مطابق تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور رجانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کوقبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں