ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ سردار موارہن خان کے ٹرانسفر پر ڈی پی او آفس میںالوداعی تقریب

0
830

ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ سردار موارہن خان کے ٹرانسفر پر ڈی پی او آفس میںالوداعی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ سردار موارہن خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی، ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف شاہ،ڈی ایس پی آرگنا ئزڈ کرائم عبد ا لصبور ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ واجد بھروانہ ،ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف اورانسپکٹر فریاد حسین چیمہ بھی موجود تھے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے ایس پی انوسٹی گیشن سردار موارہن خان کوا عزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کی خدمت اورڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہتے ہوئے حاصل کی گئی کامیابیوں اور ایمانداری کیساتھ کی گئی ڈیوٹی کو سراہا ۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی سمیت ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران اور ملازمان نے بہت زیادہ محبت دی ہے یہاں سے ایسی خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں جو کہ تا حیات مجھے یاد رہیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں