حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں سلو موونگ وہیکلز پر رفلیکٹراسٹیکرز چسپاں کیے گئے

0
877

سموگ سے آگاہی کے متعلق ٹریفک سٹاف ٹوبہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں سلو موونگ وہیکلز پر رفلیکٹراسٹیکرز چسپاں کیے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے ٹریفک سٹاف ٹوبہ کے ہمراہ فوگ /سموگ کے دوران حادثات سے بچائو کے لیے سلو موونگ وہیکلز پر ریفلکٹر اسٹیکر چسپاں کیے ۔
ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے ڈرائیوروں کو سموگ کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات اور سموگ سے بچائو کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کیا انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور حضرات ان دنوں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں چہرے کو حفاظتی ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرلگائیں اور فوگ لائیٹس کا استعمال کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چلانے سے اجتناب کریں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں