ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ تھانہ رجانہ کی انسپکشن

0
724

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ
تھانہ رجانہ کی انسپکشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا ۔ ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے انکا استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او فیصل آبادکو سلامی پیش کی۔ دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ رجانہ کی انسپکشن کی ۔ انسپکشن کے دوران انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، تھانہ کے رجسٹر ہائے،فرنٹ ڈیسک، مال خانہ،حوالات، کوت ،تھانہ کے میس، ریکارڈ روم ، تھا نہ کی صفائی،محر ر دفتر،بیرک ملازمان ،تفتیشی افسران کے کمرہ جات اور ریکارڈ کو چیک کیا۔
اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران میرٹ پرتفتیش کو یقینی بنائیں۔ تھانے کا ریکارڈ پول کام پر اپ ڈیٹ رکھیں مقدمات کے چالا ن بر وقت عدالتوں میں جمع کروائیں۔ اپنی تمام ترتوانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے۔اس کے علاوہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں