میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری خالد سردار کا عوام دوست اقدام کئی سالوں سے رکے ہوئے مالکانہ حقوق دے دیے

0
691

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری خالد سردار کا عوام دوست اقدام کئی سالوں سے رکے ہوئے مالکانہ حقوق دے دیے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر انتظام پیرمحل کے اکثریت محلہ جات کے ہزاروں مکانات کے مکین مالکانہ حقوق سروے ڈیڈ سے محروم ہے جس میں سب بڑی رکاوٹ اناملی کمیٹی کے اجلاس کا نہ ہونا ہے علاوہ ازیں وراثتی انتقالات اور فیس جمع ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے کوئی پیش رفت نہ کی گئی بلدیاتی اداروں کے چند دن باقی ہونے کے باوجو د میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری خالد سردار نے عوام دوست اقدام کرتے ہوئے فیس جمع ہونے اور پراسس مکمل کرنے والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دے دیے شہریوںنے عوام دوست اقدام پر چوہدری خالد سردار چیئرمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اناملی کمیٹی کا اجلاس بلاکر ہزاروں مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا پراسس مکمل کیا تاکہ عوام کا عرصہ 10سال کا مطالبہ پورا ہوسکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں