ہوم اہم خبریں تحصیل بھر میں ہونے والے جرائم کیتفصیلاتاور مقدمات کا اندراج

تحصیل بھر میں ہونے والے جرائم کیتفصیلاتاور مقدمات کا اندراج

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) ر نگ رلیاں مناتے ہوئے خاتون مرد پکڑکر محلہ داروںنے پولیس کے حوالے کردیے فصیل کے مطابق موضع ڈھیڈی میں عنصر جتہ نامی شادی شدہ خاتون کیساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھاکہ اہل خانہ اور محلہ داروں نے کمرے کا دروازہ بند کر کے پولیس کو اطلاع کر دی، تھانہ اروتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار )نومولود بچی کی نعش برآمد نامعلو م خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لیے بچی کو پھینک گئی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پنڈی غازی آباد چک نمبر763گ ب میں نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچی کوفصل برسیم میں پھینک کرفرارہوگئی محلہ داروں کی اطلاع پر تھانہ اروتی پولیس نے نومولود بچی کی نعش قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 338C ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )دوشراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمات درج کاشف مشتاق اے ایس آئی نے چک نمبر766گ ب میں چھاپہ مارکر شراب فروش اعجاز ولد منظور کو گرفتار کرکے 30لٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا نوید شہزاد اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر751گ ب کے قریب شراب فروش عابد حسین کو گرفتار کرکے دس لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4شراب ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )منشیا ت فروش گرفتار لاکھوں روپے کی منشیات برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت بائی پاس چوک کے منشیات فروش عدیل احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس پونے چار کلو گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cت پ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )گنے سے اوورلوڈ ٹرالی سے روڈ بلاک کرنے پرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج محمد اسلم پٹرولنگ پولیس آفیسر نے چک نمبر671گ ب کے قریب ڈرائیور محمد وریام کو گنے سے اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی کرکے روڈ بلاک کرنے پر گرفتارکرکے زیر دفعہ 291ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیس طرز کی فلیشر لائٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج صہیب نثار پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موضع اکبر سہو کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد زاہد کو موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی فلیشر لائٹ لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 112Aت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version