گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ناظرہ قرآن کے سلسلہ میں ٹریننگ کا آغاز

0
1014

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ناظرہ قرآن کے سلسلہ میں ٹریننگ کا آغازملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل پیرمحل نے گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول پیرمحل میں ناظرہ قرآن کے حوالے سے ہونے والی ٹریننگ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ناظرہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جانا بڑا احسن اقدام اور اس کا سہرا موجودہ گورنمنٹ کے نام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نیک کام میں بھرپور توجہ دینی چاہیے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اس موقعہ پر خالق داد صاحب ایجوکیشن افیسر پیرمحل ،چوہدری محمد اسلم بھی موجود تھے میڈم کلثوم درانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ تحصیل پیرمحل نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں