کومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم

0
537

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ڈی سی دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے میرج، ماہانہ، گرانٹس،جہیز وتدفین، سکالر شپ کے کیسز کی سماعت کرکے منظور ہونے والے کیسز میں ادائیگیاں جلد از جلد کرنے کا حکم دیدیا۔ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ محکمے بہبود فنڈ سے متعلقہ تمام درخواستیں مکمل کرکے ڈی سی دفتر بھجوائیں حکومت پنجاب کی طرف سے درخواستوں کو جلد از جلد نمٹا کر ادائیگیاں کرنے کے احکامات ہیں،انہوں نے کہا کہ ملی امداد کا کیس بورڈ میں لانے سے قبل اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے فرضی اور بوگس کیسز پر متعلقہ ہیڈ کیخلاف کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ کی امداد اصل حقدار تک ہر صورت پہنچنی چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں