سرکل گوجرہ میں سال 2022 کی پہلی ایف آئی آر تھانہ صدر گوجرہ میں ڈکیت گینگ کے خلاف درج

0
827

سرکل گوجرہ میں سال 2022 کی پہلی ایف آئی آر تھانہ صدر گوجرہ میں ڈکیت گینگ کے خلاف درج
ڈکیتی کی نیت سے چھپ کر بیٹھے 2ڈکیت گر فتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی نے ضلع بھر میںڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ عبدالغفار ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع پر بحد رقبہ چک157گ ب انی پلی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرنے کی نیت سے چھپ کر بیٹھے 2ملزمان 1۔محمد ذیشان ولد محمدافضل قوم راجپوت سکنہ372ج ب2۔محمد عدنان ولد محمد اسلم قوم راجپوت سکنہ372ج ب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے( وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈاCG/125 اوراسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں ) برآمدہوئے ۔ملزما ن کے دیگر3ساتھی اندھیرے میں فصلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش اور گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں