ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال2022کی پہلی ایف آئی آر تھانہ پیر محل میں منشیات فروش کے خلاف درج

0
783

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال2022کی پہلی ایف آئی آر تھانہ پیر محل میں منشیات فروش کے خلاف درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پر سال 2022کے آغاز میں ہی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک 717گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل مسیح ولد ارشد مسیح سکنہ چک نمبر680/21گ ب کو شراب سمیت رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر کشید شدہ دیسی شراب برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے بند حوالات کیا گیا۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں