یل پی جی ڈسٹریبیوٹرز اور ورکرز کیلئے محکمہ سول ڈیفنس کیطرف سے سول ڈیفنس ٹریننگ آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام جاری

0
681

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی ہدایات کی روشنی میں ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز اور ورکرز کیلئے محکمہ سول ڈیفنس کیطرف سے سول ڈیفنس ٹریننگ آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام جاری ہے. اس ضمن میں کمالیہ میں ایک روزہ تربیتی سیمینار انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بْھٹہ تھے۔ سمینار میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر حافظ شکیب انوار، تحصیل کمالیہ کے ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز اور ورکرز سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بْھٹہ اور سول ڈیفنس انسٹرکٹر حافظ شکیب انوار نے ایل پی جی کے سٹوریج اور فروخت کے دوران خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ضرورت پر زور دیا. فائر سیفٹی سیمینار کے اختتام پر ایل پی جی سلنڈر میں لگی آگ کے بروقت موثر کنٹرول بارے مکمل آگاہی دیتے ہوئے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن کمالیہ میاں عرفان اشرف نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی کاوشوں کو سراہا اور حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور پبلک مفاد میں دی گی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں