ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس

0
919

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت ہر شعبہ میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور ان کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جاری ترقیاتی سکیموں بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار ، ایکسین بلڈنگ،ایکسین ہائی وے، ایکسین پبلک ہیلتھ سمیت متعلقہ محکموں کے سربرہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار نے جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی اورضلع بھر کی جاری سالانہ ترقیاتی سکیموں اور دیہی سڑکوں کے پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے انہوں نے تعمیراتی محکموں کو منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اورترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر خصوصی توجہ د ی جائے اس میں کوئی لاپر واہی برداشت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں