ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا دعمران محمودکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد/کرائم میٹنگ

0
636

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا دعمران محمودکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد/کرائم میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودنے ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان، ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ،ڈی ایس پی گوجرہ،ڈی ایس پی کمالیہ، ڈی ایس پی لیگل، ڈ ی ایس پی سی آئی اے سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔
میٹنگ میں آر پی او فیصل آباد نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیااورضلع بھر کے ایس ایچ او ز سے مقدمات کی فرداً فرداً پر اگرس رپورٹ لی، پولکام پر ریکا رڈ کو چیک کیا۔دوران میٹنگ آر پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میں اپ لوڈ کر کے بر وقت عدالت میں جمع کروائیں تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے۔لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی فوری طورپر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری،اشتہاری،عدالتی مفروران اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے۔اس کے علاوہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
دوران میٹنگ آر پی او فیصل آباد نے ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز سے باز پرس کی جبکہ اچھی کارکردگی والوں کو سراہا اور مزید اچھی کارکردگی کی تاکید کی۔مقدما ت کی میر ٹ پر تفتیش اور شہر یو ں کو بلا امتیاز انصا ف کی فراہمی کو ہر صور ت یقینی بنا یا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں