”احساس راشن رعایت پروگرام” حکومت کا احسن اقدام ہے، اس پروگرام کا مقصد سبسڈی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے

0
790

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ”احساس راشن رعایت پروگرام” حکومت کا احسن اقدام ہے، اس پروگرام کا مقصد سبسڈی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،احساس راشن پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مسفید ہو سکیں گے جس کیلئے مستحق سربراہ خاندان 8171پرمیسج بھیج کر اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، دکانداروں اور صارفین کو ضروری اشیاء خوردنوش ،آٹا،گھی،دال کی خریداری پرسبسڈی فراہم کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ”احساس راشن رعایت پروگرام” کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فرخ رضوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو،ڈی او انڈسٹری میاں محمد عرفان ،ڈی ڈی اوز محمد طیب بھٹی، سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور،سوشل ویلفیئر عبدالمطلب،میاں محمد عظیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام’ اہمیت کا حامل پروگرام ہے، اس لیے اس پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرزاور ضلعی افسران فعال انداز میں کام کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل سطح پر محکمہ سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ احساس راشن رعایت پروگرام میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد اس پروگرام کے تحت ریلیف حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں نیشنل بینک پاکستان کے نمائندہ نے کریانہ سٹور کے مالک کے بینک اکاؤنٹ کھولنے اور دی جانے والی سہولت بارے بریفنگ دی۔ نیشنل بینک پاکستان کے نمائندہ کو ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکائونٹ کے معاملات کے حل کے لئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں۔اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فرخ رضوان نے بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹا، دالیں اور گھی وکوکنگ آئل کی خریداری پر غریب خاندان کے ایک فرد کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ویژنل بھر میں کریانہ سٹور کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں