سپیشل کوآرڈی نیٹر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب بلال اصغر وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی تحصیل گوجرہ کا اجلاس

0
734

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )سپیشل کوآرڈی نیٹر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب بلال اصغر وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی تحصیل گوجرہ کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری تحصیل گوجرہ کی ترقیاتی سکیموں میں روڈز ، کالجز،میونسپل سروسز کے پراجیکٹس صحت و تعلیم سمیت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل کوآرڈی نیٹر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر خصو صی توجہ دی جائے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تحصیل گوجرہ میں شروع ہونیوالے ڈویلپمنٹ کے عمل سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ اْنھوں نے بتایا کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اْنھیں بنیادی سہولیات اْن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اْنھون نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کی ڈویلپمنٹ پالیسی سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں