پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
850

پیرمحل ( نامہ نگار ) نقب زنی کی واردات نامعلوم چور دکان میں نقب لگاکر نقدی اور سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق اڈاواہگی پر واقع چیمہ جنرل سٹور دکان کی چھت میں نقب لگاکر نامعلوم چور دکان میں داخل ہوکر دکان سے نقدی 70 ہزار اور نوٹوں کا ہار اور سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرا ر تفصیل کے مطابق محمد اعجاز کے جواں سال بیٹے سے نامعلوم مسلح ڈاکواسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سی جی 125CCمالیت ایک لاکھ 75ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرارہوگئے تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم مسلح ڈاکوئوںکے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) شیشہ سموکنگ کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار مقدمہ درج نوید شہزاد اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پرچک نمبر762 گ ب میں چھاپہ مارکر محمد فارو ق وغیرہ پانچ کس کو شیشہ سموکنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے زیر دفعہ 7/8ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) بغیر ڈرائیونگ لائسنس گنے سے اوورلوڈنگ کرکے ٹرالی سے روڈ بلاک کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر671گ ب کے قریب گنے سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو بغیر ڈرائیونگ لائنس چلاتے ہوئے روڈ بلاک کرکے اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان مال کو خطرے میں ڈالنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 291ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج محمد وسیم اے ایس آئی نے محمد سلیم ولد محمد رفیق رکشہ ڈرائیور کو جبکہ شوکت علی جاوید سب انسپکٹر نے ٹریکٹر ٹرالی نمبرAWS-240پر ٹرالی ڈرائیور اشتیاق کو ٹیپ ریکارڈ پر اونچی آواز میں فحش گانے چلاکر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 6PSSRکے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا گرفتار قیصر اشفاق اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت چک نمبر671گ ب کے قریب موٹرسائیکل سوار اظہر اقبال کو روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت خانجوان سی پلاٹ سے دوران گشت منشیات فروش عاطف جاویدکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس 120گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Bمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں