ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی نےترقی پانے پر12افسران کو باقاعدہ پروموشن سٹار لگادیئے

0
815

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی نے ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹراور
اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے پر12افسران کو باقاعدہ پروموشن سٹار لگادیئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ) ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے اپنے آفس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سے وابستہ ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کو پر موشن سٹار لگا دیے ۔ہیڈکنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر موٹ ہونے والو ں میں ہیڈ کنسٹیبل محمد یونس ، محمد فاروق ،محمد جاوید ،نذیر احمد ،شوکت علی ،محمد اشفاق ،محمد سلیم ،عبد الباری ،محمد یونس ،محمد افضل اور سنئیر ٹریفک اسسٹنٹ شہباز احمد شامل ہیں ۔جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر پر موٹ ہونے والو ںمیں محمد ارشدشامل ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے ترقی پانے وا لے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اللہ نے آ پ کو انصاف کرنے کا اختیار دیا اس کوبطور اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔
ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب رائو سردار علی خاں کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے معاشرے سے سماج، دشمن عناصر کے خاتمہ میں بھرپور مد د ملی ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے ترقی پانے والے آفیسرز کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں