گاؤں 756 گ ب میں واقع گھر میں آگ لگ گئی آگ نے کمرے میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے

0
757

یرمحل کے نواحی گاؤں 756 گ ب میں واقع گھر میں آگ لگ گئی آگ نے کمرے میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

پیرمحل کے نواحی گاؤں 756 گ ب میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی آگ نے کمرے میں موجود 10 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جن میں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی جاں بحق افراد میں
سکینہ بی بی زوجہ محمد حسین بعمر 50سال / ما فیہ بی بی دخترمحمد حسین بعمر22سال/ عذرا زوجہ وحید بعمر36سال/ حمزہ ولد وحید بعمر07سال/ آمنہ دختر وحید بعمر5سال/ افشا ں دختر وحید بعمر4سال/رشید ولد محمد حسین بعمر16سال جاں بحق ہو گئے

جبکہ زخمیوں میں

محمد حسین ولد وریام بعمر 55سال/ وحید ولدمحمد حسین بعمر37سال شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیو ں کو بذریعہ ریسکیو 1122تحصیل ہیڈ کوارٹر
ہسپتا ل ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کی ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں