وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاویدچک نمبر 756 گ ب پہنچ گئے

0
993

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاویدچک نمبر 756 گ ب سندھیلیاں والی تحصیل پیرمحل گھر میں آتشزدگی کے واقع پر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریسکیو آپریشن کی خودنگرانی کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ جس کی جلد رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لواحقین سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں