ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0

پیرمحل( نامہ نگار) چوری کی دووارداتیں کھاد او رمونجی چوری مقدمات درج موضع ڈھیڈی کے رہائشی عظمت علی کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کے کمرہ کا تالا توڑکر نامعلوم چور کھاد تین بوریاں دومن آہنی سامان مالیت 71ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم چوروں کے مقدمہ درج کرلیا چک نمبر684گ ب کے رہائشی عبدالغفور کے مکان کے تالے توڑکر محمد عابد ،محمد جاوید نے مونجی مالیت 50ہزار روپے چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 38/457ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار) سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر689گ ب میں مجاہد امین ولد محمد امین نے بذریعہ سائونڈ فحش قسم کے گانے چلاکر عوام الناس کے جذبات کو مجروح کرنے اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاشف مشتاق اے ایس آئی نے چھاپہ مارکر مجاہد امین کو گرفتار کے سائونڈ سسٹم قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 6PSSRت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار) حقیقی والد کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکالنے پر ناخلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر334گ ب کے رہائشی محمد اظہر ولد محمد یوسف کو اس کے بیٹے محمد شہباز نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا محمد زوار اے ایس آئی نے ناخلف بیٹے کے خلاف زیر دفعہ 3پروٹیکشن آف پیرنٹس ایکٹ 337Fiت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار) کرایہ داری ایکٹ کی خلا ف ورزی پر مالک مکان کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج محمد ارشد اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ داران چک نمبر320گ ب میں مکان مالک سرفراز علی نے اپنا مکان ندیم شاہد کو کرایہ پر دے رکھا تھا جس کا تھانہ میں اندراج نہ کروایا جس پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف زیر دفعہ 11دی پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار) پٹرول پمپ پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق غلام شبیر ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے دوران گشت چک نمبر716گ ب میں ساجد علی ولد محمد پھرپور کے پٹرول پمپ کو جبکہ چیک نمبر718گ ب میں عمران سردار ولد محمد سردار کے پٹرول پمپ کو چیک کیا جس پر سیکورٹی گارڈ نہ ہونے اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر پٹرول پمپوںکے مالکان کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
پیرمحل( نامہ نگار) موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کرتے ہوئے راہگیر کی ٹانگ توڑنے اور دھمیاں دینے پر مقدمہ درج سی پلاٹ کے رہائشی اعجاز احمد کو شعیب نے ون ویلنگ ار تیز رفتاری لاپرواہی سے موٹرسائیکل کی ٹکر مارکر ٹانگ توڑ دی جبکہ شعیب کے ساتھی ابرار نے زخمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 337F(vi)3 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version