ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالہ سے انتظامی افسران کو ہدایات جاری

0
698

ٹوبہ ٹیک سنگھ(         )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالہ سے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر سے بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے عملی اقدامات کا جائزہ لیں اور اس حوالہ سے سیوریج نظام کی بحالی سمیت دیگر تمام امور کی کڑی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔بارشوں کے دوران شہر کو صاف ستھرااور خشک رکھنے کے حوالے سے شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے،محکمانہ سروسز کو فعال اورمعیاری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہراورتحصیلوں کے نشیبی علاقوں میں پانی کا انخلافوری کیا جائے جبکہ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی سستی کی مظاہر ہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بارش کے پانی کی جمع ہونے کی اطلاع پر اس کے فوری نکاس کا بندوبست کریں کیا جائے اورشہرکے تمام ڈسپوزل پلانٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے تاکہ نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس ضمن میں سستی اورعملہ کی غیر حاضری کسی صورت میں ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ بلدیہ عملہ اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے انجام دیں تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے مشن میں شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران بار برقی آلات ، بجلی کے پولز اور بجلی کے تاروں کے پاس ہرگز نہ جائیں جبکہ گھروں کی ناقص اور غیر پختہ چھتوں کے نیچے بیٹھنے سے گریز کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں