ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیل

پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیل

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) بجلی چوری کرنے والے دوصارفین کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ڈی او ذوالفقار علی کاٹھیہ نے ہمراہ واپڈا ٹیم چک نمبر334گ ب میں جاوید اقبال ولد محمد اقبال کو جبکہ ایس ڈی او عمران اسحاق نے چک نمبر716گ ب میں محمد آصف ولد محمد رمضان کوواپڈا کی تارسے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت مقدمات درج کرواادیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ایس ایچ او تھانہ پیرمحل غلام شبیر کا سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کریک ڈائون جاری غلام شبیر انسپکٹر ایس ایچ اوتھانہ صدر پیرمحل نے دوران گشت اڈابھسی پر پٹرول پمپ مالک خضرحیات کو جبکہ چک نمبر666گ ب میں پٹرول پمپ مالک مسعود کو اپنے عسکری پٹرول پمپ پر سیکورٹی کا مناسب بندوبست نہ کرنے، سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی کا عدم دستیابی پر 14دی پنجاب ویزایبل ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی تین وارداتیں ٹیوب ویل کی موٹریں ، موٹرسائیکل گھریلو سامان چوری مقدمات درج تفصیل کے مطابق :عمر فاروق کالونی کے رہائشی طارق بھٹے والا سابق کونسلر کے گھرنامعلوم چور داخل ہوکر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے چک نمبر678/19گ ب میں عبدالستار کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کی دوموٹریں چار لوہے کی پلیاں دوشافٹ مالیت اڑھائی لاکھ روپے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے اتفاق ٹائون کے رہائشی گلزارحسین کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل مالیت 63ہزار روپے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروںکے خلاف مقدمات درج کرلیے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version