ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس

0
888

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار، ایکسین بلڈنگ سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کو ہر شعبہ میں بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔حکومت پنجاب ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی سکیموں کے اجرا،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج، روڈز، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن سمیت تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان ثمرات سے استفادہ کرسکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں