ہوم اہم خبریں لدیہ کا عملہ دن رات اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی...

لدیہ کا عملہ دن رات اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایا جائے

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ کا عملہ دن رات اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایا جائے۔ شہر بھر میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کیلئے بلدیہ کی ٹیمیں متحرک ر ہیں جبکہ سڑکوں ، گلیوں اور چوکوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جلد ہی شہر خوبصورت اور سرسبز نظر آئیگا۔ انہوںنے صفائی آپریشن کی نگرانی وچیکنگ کے حوالہ سے انتظامی افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری اشفاق کے ہمراہ رجانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو تفریح کے لئے پارک کے قیام کے حوالے سے جگہ کا تعین کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلد ہی رجانہ کے عوام کے لئے پارک کو تعمیر کیا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version