ہوم اہم خبریں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے محکمہ سوشل و یلفیئر و بیت المال...

اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے محکمہ سوشل و یلفیئر و بیت المال کی جانب سے دیوار احساس پروگرام کا افتتاح کر دیا

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے محکمہ سوشل و یلفیئر و بیت المال کی جانب سے دیوار احساس پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور ،انچارج دارلامان میڈم منیبہ کاشف ، منیجر صنعت زار میڈم عائشہ جمیل ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب، چوہدری رضوان اشرف سمیت سماجی وسیاسی شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر دیوار احساس پر غریب افراد کو سردی سے بچاؤ کیلئے کپڑے بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے ملبوسات غریب افراد کو فراہمی کیلئے دیوار احساس پر رکھ سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہریوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر میںبڑھ جڑھ کر حصہ ڈالیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version