ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی امن کمیٹی ممبران ، میڈیا نمائندگان ، علما کرام ایجوکیشن پولیس اور ہیلتھ افسران سے الگ الگ میٹنگیں

0
854

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی امن کمیٹی ممبران ، میڈیا نمائندگان ، علما کرام ایجوکیشن پولیس اور ہیلتھ افسران سے الگ الگ میٹنگیں شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے سمیت شعبہ تعلیم صحت صفائی میں بہتری لانے کے لیے تحصیل بھر کے محکمہ جات کے سربراہان افسران کو ہدایات جاری کی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ علما ئے کرام امن کمیٹی اور میڈیا نمائندگان ہم آہنگی بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا تعاون جاری رکھیں ہیلتھ اور تعلیم میں بہتری کے لیے تحصیل افسران ہر ممکن اقداماے کریں تحصیل پیرمحل میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر اعجاز عبدالکریم گزشتہ روز سے چارج لیتے ہوئے تحصیل بھر کے تمام محکموں کے عملہ سے اور امن کمیٹی میڈیا نمائندگان علما کرام اور تاجران سے تعارفی میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں کہا کہ میٹنگ کا مقصد تعارف کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل اور ان کا حل عوام کی رائے سے نکالنا ہے تمام معزز اورذمہ داروں کی رائے سے بھائی چارے کی فضا قائم رکھتے ہوئے تحصیل پیرمحل کے شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مل جل کر کام کیا جائے گااس سلسلہ میں میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہے دفتر میں ہر آنے والے آخری سائل کے مسئلہ کے حل تک میں دفتر میں موجود رہوں گاتحصیل بھر کے محکمہ جات کے افسران ملازمین عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں اپنے فرائض قومی ذمہ داری سمجھ کر اداکریں عوام کو مسائل اور درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر فی الفور دور کی جائیں گی اس موقع نومنتخب صدر بار طالب حسین جعفری ایڈوکیٹ ، ایس ایچ او غلام شبیر ،میڈم نسرین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، مفتی عابد فرید ، ممبر امن کمیٹی سمیت شعبہ تعلیم،صحت ، ایس ایچ او شبیر خان بھی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقاتیں کیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں