ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0

پیرمحل( نامہ نگار ) گھر میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کرنے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر771گ ب کے رہائشی فقیرمحمد ولد خدابخش کے گھر میں عاصم علی وغیرہ پانچ کس افراد نے داخل ہوکر فقیرمحمد کی بیٹی اور بیوی اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنایا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 337A3/A1ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار ) پرائس مجسٹریٹ کا چھاپہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈاکٹر اصغر علی پرائس مجسٹریٹ نے دوران چیکنگ چک نمبر762گ ب میں الطاف حسین ولد بشیر احمد کو گوشت مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 6/7/3/7ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل( نامہ نگار )شادی کی تقریب میں مجرا کروانے آتش بازی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر723گ ب میں فلک شیر اور بابر نے شادی کی تقریب میں بذریعہ لائوڈسپیکر فحش گانے چلاکر خواجہ سرائوں سے ڈانس کرواتے ہوئے عوام کے جذبا ت کو مجروح کرنے اور آتش بازی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر غلام شبیر نے چھاپہ مار کر سائونڈ سسٹم قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 294/6PSSR/3میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار )مویشی چوری کی واردات نامعلوم مویشی چور ہزاروں روپے کے جانور چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج چک نمبر685گ ب کے رہائشی فرمان علی کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم چور پانچ عدد جانور مالیت 90ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار )جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج محمد اسلم پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار محمد بلال ولد محمد رزاق کو درکھانہ روڈ پر چیک کیا تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل( نامہ نگار )کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مکان مالک کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ داران غوثیہ آباد پیرمحل میں مکان مالک تسلیم اختر کو کرایہ دار الیاس رضا ولد امیر مختار کو اپنا مکان کرایہ پر دے رکھا تھاکرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہ کروایا تھا زیر دفعہ 11دی پنجاب عارضی کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار )ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوموٹرسائیکل ،غیر ملکی کرنسی نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر669گ ب کار ہائشی اخلاق احمد سی ڈی موٹرسائیکل پر سوار کچا ریلوے پھاٹک کے قریب اپنے چک جارہاتھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر موٹر سائیکل،ایک ہزار ریال،دس ہزار پاکستانی کرنسی اور موبائل فون چھین لیااور فرارہوگئے پولیس نے اطلاع پاکر نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ۔
پیرمحل( نامہ نگار ) ٹیوب ویل موٹرچور گینگ سرگرم ،ٹیوب ویل ,واٹر سپلائی کی موٹریںچوری کی چھ وارداتیںتفصیل کے مطابق نامعلوم ٹیوب ویل موٹرچورگینگ نے رات کے وقت چک نمبر678گ ب کے شاہنواز آرائیں اور حاجی اسلم مٹھو ، اورملک عباس اعوان ،کے ٹیوب ویل کی موٹریں چک نمبر669گ ب کے خالق آرائیں چک نمبر679/20گ ب کے حسنین کھتران کے زرعی رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت ٹیوب ویلوں کی موٹریں چوری کرکے لے گئے چک نمبر662گ ب کی واٹرسپلائی کی ٹربائن مالیت پانچ لاکھ 75ہزارروپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلا ش شروع کردی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version