ہوم اہم خبریں ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی...

ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے پر عزم

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، کھاد ڈیلرز مارکیٹ میں کھاد کی قلت پیدا نہ ہونے دیں اوربلا تعطل کھاد کی سپلائی جاری رہنی چاہیے۔بصورت دیگر کھاد ذخیرہ کر نے، بلیک مارکیٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے گندم کے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا کھا دکی فراہمی کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شوہدری محمد اشفاق، ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی راجہ محمد عارف خان، اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر ،زریاب ساجد ،اعجاز عبداکریم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم ،کھاد ڈیلرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کھاد سنٹرز پر کھاد کی ترسیل، طلب و رسد میکزم اور کھاد ڈیلروں کے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھاد ڈیلرز کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی کھاد ڈیلرز کو حکومتی ریٹ سے زائد کھاد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر فرٹیلائزر ڈیلروں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازلہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر فوری اقدامات کریں گے۔ ان کی شکایات کور جسٹرکرکے فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں تمام کھاد ڈیلروں نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کھاد کی ترسیل فوری طور پر جاری کی جائے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version