شہریوں کو ڈینگی اور کورونا وائرس سے بچا اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم جاری

0
853

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو ڈینگی اور کورونا وائرس سے بچا اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم جاری ہے اس ضمن میں محکمہ سول ڈیفنس نے شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں میں ڈینگی اور کورونا سے بچا بارے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی اور کورونا کو روکنے میں عوام کا کلیدی کردار ہے،احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس موذی وبا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے گھروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھیں ۔اس سے ڈینگی کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں