ہوم اہم خبریں ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
 ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

2منشیات فروشوں سمیت 5ملزمان گرفتار،اڑھائی کلو چرس،30لیٹر شراب ،اسلحہ ناجائزرائفل44بور 1پپش گن،1پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل گوجرہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اسرار کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2500گرام چرس برآمد ہوئی ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صد ر گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ارسلان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم اسد کوقابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پپش گن30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔
سرکل ٹوبہ ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رائفل244بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کوقابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version